گلبر گ سے 4ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار‘چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

48

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ سینٹرل گلبرگ پولیس کا بروقت ایکشن اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام‘4 اسٹریٹ کرمنلز کو چھینی ہوئی نقد رقم‘ سرقہ شدہ موٹر سائیکل اورموبائل فونز سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،گولیاں اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ، تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح ملزمان نے کریم آباد کے قریب واردات کی۔ملزمان مدّعی علی حسن ولد گل شیر سے اسلحے کے زور پر نقد رقم، موبائل فون ، والٹ وغیرہ چھین کر فرار ہوئے تھے کہ گشت پر مامور تھانہ گلبرگ کی پولیس موبائل نے تعاقب کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی نقد رقم، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان میں کامران ولد محمد ایوب،عمران ولد محمد حسین،عمران سراج ولد سراج اور عالمگیر ولد محمد حنان شامل ہیں ،ملزمان کے زیر استعمال برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ اورنگی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔