کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کا عملہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔ عدالتی حکم پر عدالتی عملہ کے 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ کروا دیے گئے،وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نمبر ایک کے ریڈر بھی وائرس کا شکار ہو گیا، دو افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر عدالت نے ہائی کورٹ کے سرکلر پر سختی سے عمل در آمد کرانے کا حکم دیدیا۔