کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی حلقہ خواتین کے تحت اجتماع ارکان قبا آڈیٹوریم گلبرگ میں منعقدہوا جس میں ناظمہ گلبرگ ضلع وسطی عفیفہ چغتائی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اور ان کے لیے دعائے استقامت کی۔ نیز اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے نائب نگراں حرم فورم نگہت جاوید نے کہا کہ انقلاب لانے والوں کو اپنی آرزئوں کو جنت کی آرزو سے بدلنا ہوتا ہے جب ہی انقلاب برپا ہوتا ہے۔