کوئٹہ ،لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں ڈکیتی کے مقدمے نامزد دوملزمان پرفردم جرم عائد

58

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہV امید علی بلوچ نے لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانہ کی سزائیں سنا دی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان شہزاد احمد اور رضوان مجید پر گزشتہ سال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر عظمیٰ نورین کے گھر ڈکیتی کی وارات کا الزام تھا ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا گزشتہ روز لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے نامزد ملزمان شہزاد احمد اور رضوان مجید کو چار چارماہ قید اور پچیس پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ ملزمان کو عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید تین تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔