لسبیلہ ،ایدھی فائونڈیشن نے فارن ایکٹ کے تحت 4 غیر ملکی اور5 ملکی قیدیوں کی رہائی کیلیے جرمانے ادا کردیے

77

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے گڈانی سینٹرل جیل میں فارن ایکٹ کے تحت قید 4 غیرملکی (نائجیرین) اور 5 پاکستانی باشندوں کو ٹکٹ کی فراہمی اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بلال ایدھی اور احمد ایدھی نے گڈانی سینٹرل جیل میں غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کیلیے فی کس ایک ایک لاکھ روپے کے نائجیریا روانگی کے ٹکٹس معہ کورونا ٹیسٹ اور دس دس ہزار روپے فی کس خرچ کی ادائیگی کی جبکہ 5 پاکستانی قیدیوں کو 30 ہزار روپے مبلغ جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا ۔