کرایہ دار قرض کی رقم ہضم کرنے کے بعد  قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، شفیق احمد

91

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ماتلی کے علاقے اسٹیشن روڈ کے رہائشی شفیق احمد نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دو سال قبل میری جگہ پر کرایے پر رہنے والے دو بھائیوں دیو اور پردیپ نے کاروبار کرنے کی غرض سے لیا تھا، واپس مانگنے پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ وہ عدالت میں رقم لینے کا اقرار کرچکے ہیں۔ یہ لوگ دو سال قبل ہمارے یہاں کرایے پر رہتے تھے، اس لیے ان سے تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے دیو نے ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے جبکہ اس کے بھائی پردیپ نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے قرض لیا اور رقم ہضم کرنے کے بعد قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور بھارت فرار ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔