ڈی سی جامشورو کا صحت و صفائی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس

78

 

کوٹری(پ ر)ڈپٹی کمشنر جامشورو نے صحت وصفائی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ضلع بھر میں صفائی مہم چلانے اور صحت وصفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت۔میونسپل کمیٹیاں آج سے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کریں گی۔ناقص کارکردگی والے افسران کو فارغ کردیا جائے۔فرائض میں لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے۔عوام اور سماجی حلقے بھی ہفتہ صفائی میں حصہ لیں۔فریدالدین مصطفی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کپٹن(ر)فریدالدین مصطفی نے صحت وصفائی سے متعلق عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میونسپل افسران کو ضلع بھر میں صفائی مہم اور صحت صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے اس سلسلے میں انہوں نے میونسپل کمیٹیاں کوٹری بھولاری اور سہون کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف میونسپل افسران کو کہا ہے کہ وہ فوری اپنے اپنے بلدیاتی علاقوں میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے بلدیاتی افسران کو متنبہ کیا کہ ناقص کارکردگی کرنے والے افسر کو فارغ کردیا جائے گا اور فرائص میں غفلت ولاپروائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بلدیاتی افسران کو مزید کہا کہ وہ صفائی مہم کا آج سے آغاز کریں گے اور مرکزی شاہراہوں سمیت گلی کوچوں میں کچرے وگندگی کو فوری صاف کیا جائے۔فریدالدین مصطفی نے کہا کہ صحتمند معاشرہ کیلیے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے صفائی نصف ایمان ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں اورسماجی حلقوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں حصہ لیکر انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ مل کر شہر کو خوبصورت بنایا جاسکے۔