حیدرآباد: جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر ، شہری و تاجر پریشان

43

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں جگہ جگہ سیوریج کے جمع گندے پانی میں شہریوں کی زندگی اجیرن اور کاروبارتباہ کردیا ہے کی مصروف ترین مرکزی شاہراہ اسٹیشن روڈ پر لیڈی ڈفرن اسپتال سے کوہ نور چوک تک روزانہ بہنے والے سیوریج کے پانی نے دکانداروں کے کاروبار کو تباہ کردیا ہے،کئی ماہ سے روزانہ متعلقہ حکام کی جانب سے پمپ اسٹیشن کو بندکرکے پانی سڑک پر چھوڑدیا جاتا ہے،جوکہ درجنوں دکانوں کے اندراورباہر جمع رہتاہے جبکہ سخی پیر روڈ لیاقت کالونی میں مسلسل کئی ماہ سے گندا پانی جمع ہے اس کے علاوہ شاہراہ فاطمہ جناح پر کئی روز سے بہنے والا پانی اہم ترین شاہراہ پر ٹریفک جام کا باعث بنا ہوا ہے لطیف آباد نمبر6عائشہ مسجد کے قریب پانچ سال سے سڑک تباہ حال جبکہ اب اس پر سیوریج کا پانی جمع ہے جو کہ بلدیاتی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔