دادو ،ایم نائن موٹروے پولیس اور ایف ڈبلیو او کے تحت روڈ سیفٹی واک

88

دادو(نمائندہ جسارت)ایم نائن نوری آباد موٹروے پولیس اور ایف ڈبلیو او پبلک اسکول کے اشتراک سے روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا، تقریب سیکٹر کمانڈر جامشورو زاہد نذیر ،کے ڈی ایس پی نوری آباد نعیم غوری کی سربراہی میں ایف ڈبلیو او پبلک اسکول کے اشتراک سے ایک روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایف ڈبلیو او پبلک اسکول کی ہیڈمسٹریس میڈم رخسانہ اور اسکول کی طالبات نے شرکت کی جبکہ موٹروے پولیس کی جانب سے ایڈمن آفیسر انسپکٹر ممتاز پھلپوٹو،موبائل ایجوکیشن کے انسپکٹر شاہد عباس گیلانی،انسپکٹر کامران عاشق اور دیگر نے شرکت کی ۔طالبات نے روڈ سیفٹی سلوگن اور پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ایم نائن سے گزرنے والی ٹریفک کو بھی افسران اور طالبات نے روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نعیم غوری نے بتایا کہ ویسے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ادارے میں جاکر روڈ سیفٹی کے قوانین سے عوام کو آگاہ کیا جائے مگر جیسا کہ طلبا وطالبات ہمارا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں اور یہ کسی بھی قومی مشن کا ہراول دستہ ثابت ہوتے ہیں لہٰذا تعلیمی اداروں میں جاکر روڈ سیفٹی شعور بیدار کرنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔