پنگریو ،پولیس کارروائی میں 438 لیٹرکچی شراب برآمد

86

پنگریو( نمائندہ جسارت) پنگریو اور دیگر تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 438 لیٹرزکچی شراب اور وسکی پنٹس برآمد کرلیں ۔ 3 ملزمان گرفتار۔ مقدمات درج۔ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر غلام قادر سرکی مع اسٹاف نے کچی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر 380 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی۔ بھٹی مالک شریف ملاح فرار ہوگیا۔ پولیس نے مفرور ملزم کے خلاف تھانہ پنگریو پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید کارروائی کے دوران ملزم نذر محمد کپری کو گرفتار کر کے 2 وسکی پنٹس برآمد کر لی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔چوکی انچارج ٹاؤن بدین ASI محمد سالم کھوسو مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم بنسی کولھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 30 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر دھنی بخش مری مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم رفیق ماچھی کو گرفتار کر کے 28 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔