تعلیمی اداروں کی بندش تعلیم کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے

76

جھڈو(نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ نے کورونا وائرس کوبنیاد بناکر حکومت کے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے ایس او پیز کے تحت جلد ازجلد تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔جھڈو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ ضلع میرپورخاص کے ناظم افروز خان،مقامی ناظم معتصم طاہر،ٹنڈوجان محمد کے ناظم ابوذر نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی بندش تعلیم کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے،حکومت کورونا ختم کرنے کے بجائے تعلیم کو ختم کرنے کے درپے ہے ،تعلیم کے ساتھ یہ کھلواڑ بند کیاجائے اور حکومتی عاقبت نااندیشی کے باعث طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے سے گریز کیاجائے،وزیر تعلیم تعلیمی اداروں کو بند کرکے خود جلسے جلوسوں میں شریک ہورہے ہیں،تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیم تباہ ہوجائے گی۔رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کے تحت جلد ازجلد تعلیمی اداروں کو کھولاجائے تاکہ طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچایاجا سکے۔