آرزو فاطمہ کیس میں شوہر  کی درخواست ضمانت پر سماعت7دسمبر تک ملتوی

50

کراچی(نمائندہ جسارت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں ملزم (شوہر)علی اظہر کی درخواست ضمانت کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس فائل نا ہونے کے باعث مدعی کے وکلا اور سرکاری وکیل نے چالان سے متعلق دلائل پیش نا کرسکے، سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس فائل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ
سیشن جج کی عدالت میں ہے۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔