سویڈن میں حجاب پر پابندی کا قانون کالعدم

119

اسٹاک ہوم ( مانیٹرنگ ڈیسک)سویڈن کے ایک قصبے میں حجاب پر عاید پابندی کو کالعدم قرار دے دیا گیا، مقامی بلدیہ کے فیصلے کو عدالت نے کالعدم کیا ہے۔ یورپی ملک سویڈن کے اسکون نامی علاقے کے قصبے اسکوروپ کی بلدیہ کی حجاب پر پابندی کا قانون مقامی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا۔ مقامی عدالت کے مطابق بلدیہ کا یہ فیصلہ ملکی دستور اور مذہبی آزادی کے
خلاف تھا جس کے تحت اسے کالعدم قرار دیا جا رہا ہے ۔ اسکوروپ کی بلدیہ نے گزشتہ سال دسمبر میں 13سال سے کم عمر بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی تھی جس پر علاقے میں موجود ایک اسکول کے منتظم اعلیٰ نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔