متنازع کتب، ڈائریکٹر کالجزکاپرنسپلز کو خط، اسحق منصوری کا خیرمقدم

71

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسراسحاق منصوری نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کی جانب سے پرنسپلز کے نام جاری خط کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بہترین قدم قراردیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کی جانب سے تمام کالجز کو متنازع کتب لائبریریز سے فوری ہٹانے سمیت ان کتب پر پابندی
عاید کرنے کا عمل سندھ کے عوام اور طلبہ کے دل کی آواز ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان کتابوں کو اسٹاف ممبرز اور دیگر افراد سے بھی دور رکھاجائے نیز اس ہدایت پر فوری عمل کیا جائے۔