جج وڈیو کیس : ملزم کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے کو نوٹس جاری

103

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس غلام اعظم قنبرانی پر مشتمل بینچ نے جج وڈیو کیس کے ملزم فیصل شاہین کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھاکہ ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کیساتھ ملاقات کی وڈیودھوکے سے بنوائی، ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا
کہہ کر دھوکے سے وڈیو بنوائی،مریم نواز، شہباز شریف سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کی نہ گرفتاری اور نہ ہی ان سے تحقیقات ہوئیں،دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، مرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی،3 اکتوبر 2019 سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں، ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔