عوام کی اپوزیشن کے کردار پر کڑی نظر ہے،ہمایوں اختر خان

70

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف نے قومی مکالمے کی بات تو کی ہے لیکن وہ بتائیں کیا اپوزیشن اس میں اپنے مفادات اور ذات کو تو نہیں لائے گی اور ملک کو درپیش چیلنجز
سے نمٹنے کیلیے غیر مشروط پیشرفت کریگی ؟،عوام صرف حکومت کی کارکردگی پر ہی نہیںبلکہ اپوزیشن کے کردار پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقت آنے پر اپنے ووٹ سے محاسبہ کریں گے۔ پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورتی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو اپوزیشن کو کورونا کی دوسری لہر کو روکنے میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دینا چاہیے ۔