موجودہ حکومت کی بنیاد جھوٹ پر رکھی گئی ہے،مولا بخش چانڈیو

72
حیدرآباد: مولابخش چانڈیو دیگررہنما پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کایوم تاسیس منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کیک کاٹا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ زرداری نے سیاست کا آغاز کیا ہے جس سے کارکنان میں خوش کی لہر
دوڑ گئی ہے آصفہ بی بی اس خاندان کی بیٹی ہے جس کی تربیت ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے کی یہ وہ لیڈر ہیں جو کہ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی بنیاد جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔ وزیر اعظم ہو یا مشیران سب جھوٹ بولتے ہیں ان کا کوئی معیار نہیں ہے یہ لوگ مہنگائی جیسی حقیقت کو بھی کہتے ہیں کہ یہ محض اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے انہیں شرم آئی چاہیے۔ ملتان میں ہم ناکام ہوگئے یہ بھی بڑا جھوٹ ہے ہم نہیں بلکہ ہمیں روکنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ جو کہتے تھے پنجاب میں پی پی ختم ہوگئی وہ ملتان میں دیکھ لیں کہ لاکھوں افراد بھٹو کے ساتھ ہیں ہم ن لیگ اور جے یو آئی کے کارکنان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے حکومت کوکامیاب جلسہ کرکے دکھادیا ۔