سراج الحق ودیگر کا صحافی و کالم نگار  عبد القادر حسن کی وفات پراظہار افسوس

69

کراچی /لاہور(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف،
جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی،حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ،معتمدہ تسنیم معظم، میڈیا کوآرڈی نیٹر آمنہ عثمان، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری نشرواشاعت صائمہ افروز و دیگر نے نامور صحافی و کالم نگار عبدالقادر حسن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعاکی ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے قائدین نے عبدالقادر حسن کی صحافیانہ خدمات پر انہیںزبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطافرمائے ۔