ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کو بدحال کیا جارہاہے، جے یو پی

49

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے جامع مسجد صدیق اکبرمیںجے یو پی لطیف آباد کے زیر اہتمام گیارہوںشریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کردین کو بدنام اور عوام کو بدحال کیا جارہا ہے کرپشن ،بے روزگاری،مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا
دعویٰ کر کے خان صاحب اقتدار میں آئے تھے اس وقت کرپشن ،بے روزگاری،مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے کرپٹ ،اور خائن افرادحکومت کی صفوں میں موجود ہیں عوام کو نان جویں سے بھی محروم کردیا گیابھارت لائن آف کنٹرول کے قریب آبادیوںپر گولہ بارود برسارہاہے،کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مگر افسوس حکومت داخلی اور خارجی محاذپر مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس ملک کی تقدیر بدلنے کیلیے نظام مصطفیٰ ؐکے عملی نفاذ کی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔