دنیا بھر میں کورونا اموات کی تعداد 14لاکھ سے زائد ہوگئی

142

عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث دنیا بھر میں 14 لاکھ 89 ہزار 315 افراد ہلاک جبکہ ہر منٹ 6 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار 99 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 کروڑ 45 لاکھ 49 ہزار 996 ہوگئی ہے اور ان میں اب بھی 1 کروڑ 82 لاکھ 59 ہزار 788 ایکٹیو کیسز ہیں۔

 ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق امریکا میں1 کروڑ 41 لاکھ 8ہزار 606 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 76 ہزار978 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 94 لاکھ 99 ہزار 710 افراد متاثر، 1لاکھ 38ہزار 159 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ 88 ہزار 526 اور اموات 1لاکھ 73 ہزار 862 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 23 لاکھ47 ہزار401افراد متاثر، اموات42ہزار597، پیرو میں9 لاکھ 65ہزار 228 متاثر، اموات 36 ہزار31، سائوتھ افریقہ میں 7لاکھ 92ہزار 299افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 21ہزار644، کولمبیا میں 13 لاکھ 24 ہزار 792 افراد متاثر، اموات کی تعداد 36 ہزار934 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزیر 75 مریض انتقال کرگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 8166 ہوگئی اور پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

احتیاطی تدابیر