کورونا وائرس: ایک دن میں 75 اموات، 2829 نئے کیسز رپورٹ

135

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزیر 75 مریض انتقال کرگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 8166 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیس رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹے کے دوران 35 ہزار 197 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 780 ہے۔

کورونا سے متاثر 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد 30 ہزار 748، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہزار 982 ہوگئی۔