اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہشمند طلبا کو مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جو طلبا میڈیکل کالج میں داخلے کی خواہش رکھتے ہیں ان کے لیے مشورہ ہے کہ وہ داخلہ نہ لیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے بے قرار طلبا کو چاہیے کہ وہ بائیوٹیک کا پیشہ اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ 15 سال بعد ڈاکٹرز کا پیشہ ختم ہونا شروع ہوجائے گا اور اس کی جگہ بائیو ٹیک لےگا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میڈیسن اور میڈیکل کے دیگر شعبوں کا مستقبل بائیوٹیک ہے۔
My advice to all the students there dying to take MDCAT and become doctor forget about it instead choose biotech as profession fifteen years down the line Doctor as profession ll start dying down as AI ll take over medicine/medical field Biotech is future… good luck
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2020