حکومت کا کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

187

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرے گی۔

نجی نیوز ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھے کررہی ہے۔ کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔

نوشین حامد نے کہا کہ 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہمارے پاس کورونا وبا کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی۔ اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی۔ وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے۔