اسحاق ڈار کے جھوٹ کا پلندہ حکومت نے عیاں کردیا

244

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے جھوٹ کا پلندہ حکومت نے عیاں کردیا، اسحاق ڈار پاکستان میں 8 جائیدادیں اور 6 گاڑیوں سمیت کئی اکاؤنٹس  کے مالک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کل مفرور کا انٹرویو چلا جسے عوام دیکھ کر محظوظ ہوئے، اسحاق ڈار اینکر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے، عدالتوں کا جواب کیسے دیں گے، اسحاق ڈار نے انٹرویو میں مضحکہ خیز باتیں کیں۔

مشیر داخلہ احتساب نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا نیب حراست میں متعدد لوگ جاں بحق ہوئے، گزشتہ روز مفرور اسحاق ڈار نے کہا میری ایک ہی پراپرٹی ہے، جبکہ ن لیگ کے رہنما کی گلبرگ لاہورمیں ہاؤس نمبر7 پر ملکیت ہےجوبحق سرکارضبط ہے۔

شہزاداکبر نے اسحاق ڈار کے مزید اثاثہ جات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد بلیوورڈ میں 6 ایکڑ زمین ہے،اسحاق ڈارکا ڈی ایچ اےفیز 4 میں گھر بھی ہے، الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں اسحاق ڈار کے 3 پلاٹ ہیں۔

مشیر داخلہ احتساب نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما  کی موضع بھگتیاں میں 2کنال 18مرلہ کاگھر بھی ملکیت میں ہے، پارلیمنٹرین انکلیو اسلام آباد میں 2 کنال کا پلاٹ بھی ہے،سینیٹ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک پلاٹ اسحاق ڈار کی ملکیت ہے۔

 شہزاد اکبر نے کہا کہ 8 قیمتی گاڑیاں  بھی اسحاق ڈار کی ملکیت ہیں، اسحاق ڈارکےایک اور اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 20 ہزار کا بیلنس ہے، اسحاق ڈارکےدوسرے اکاؤنٹ میں ہاف ملین درہم ہیں، اسحاق ڈارکےایک بینک اکاؤنٹ میں 5.5ملین کابیلنس ہے، براق ہولڈنگ میں انویسٹمنٹ بھی کی ہوئی ہے۔