جوبائیڈن کا امریکی عوام سے ایک اور وعدہ

149

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد معاشی بحران پر قابو پانے کا وعدہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن نے اگلے ماہ ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد معاشی بحالی کے لیے مزید اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لیے شرط رکھ دی

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ میری ٹیم معاشی اور کورونا وائرس کے بحران سمیت مسائل کے حل کی تجویز پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے تجاویز کانگریس میں پیش کریں گے۔ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہے، سست روی مزید تباہی کا باعث بنے گی۔