مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ختم،سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل

227

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت کا اختتام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق چیف سلیکٹر کی عہدے سے الگ ہوگئے۔ مصباح الحق نے کئی ہفتے قبل چیف سلیکٹر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مصباح الحق کے بطور چیف سلیکٹر عہدے سے الگ ہونے کے بعد صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی ختم کردی گئی اور اب پی سی بی نے دوبارہ روایتی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کمیٹی میں چیف سلیکٹر کے ساتھ 3 سے 4 ارکان شامل ہوں گے، نئے چیف سلیکٹر کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب میں صوبائی کوچز کی رائے لیا کرے گی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرےگی، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ چند روز میں ہوگا۔