دورہ نیوزی لینڈ: سرفراز احمد اور محمد عباس قومی اسکواڈ میں شامل

264

سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر محمد عباس نے آئسولیشن دورانیہ گزارنے کے بعد قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا.

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا مثبت آیا تھا ان 6 ارکان میں سابق قومی کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بائولر محمد عباس بھی شامل تھے.

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کو آج پریکٹس کی اجازت ملنے کا امکان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اتھارٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد اور محمد عباس کو ہسٹارک کیسز قرار دیا تھا جس کے بعد سرفراز اور محمد عباس ہسٹارک کیسز کی وجہ سے مکمل آئسولیشن میں تھے.