پاکستان کی نیوزی لینڈ اے کیخلاف میچ ملتوی کرنے کی درخواست

159

پاکستان اورنیوزی لینڈاےکا4روزہ کرکٹ میچ ملتوی ہونےکاامکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے 4روزہ ملتوی کرنے کی اپیل کر دی۔  چیف ایگزیکٹیووسیم خان کی کرکٹ نیوزی لینڈکوای میل میں میچ ملتوی کرنےکی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کھلاڑی ایک ہفتےسےمسلسل کمروں تک محدودہیں،کرکٹرزکی صحت اورذہنی حالت میچ کھیلنےکی اجازت نہیں دیتی، کھلاڑی آئسولیشن کےبعدمیچ کےلیےتیارنہیں اور کھلاڑی مسلسل کمروں میں رہ کراکتاہٹ کاشکارہیں۔

پاکستان اے کا 4روزہ میچ10دسمبرکوکوئینزٹاؤن میں ہوناہے۔ٹیسٹ ٹیم کےشان مسعود، عابدعلی، فوادعالم، یاسرشاہ،محمدعباس،نسیم شاہ نےمیچ کھیلناتھا۔پاکستانی شاہینوں نے8دسمبرکوکرائسٹ چرچ سےکوئنزٹاؤن جاناہے اگر میچ ملتوی ہوتاہےتوپاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی تیاریاں متاثرہوں گی۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ میں اب تک قومی اسکواڈ کی 3 مرتبہ کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوچکی ہے، 54 میں سے 8 ارکان میں کووڈ 19 کی تشخیض ہوچکی جن میں 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک کیسز یعنی نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے جبکہ پاکستان اسکواڈ کی چوتھی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہو گی۔

واضح رہے قومی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری سے مشروط ہے، 14 روزہ آئسولیشن میں قومی اسکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ 12 ویں روز ہوگی، اس ٹیسٹ میں منفی اور 14 ویں روز ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرنے والے ارکان کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنےکی اجازت ہوگی۔