سویڈن: 28 سال تک بیٹے کو قید رکھنے پر خاتون گرفتار

154

سویڈن میں ایک خاتون کو اپنے بیٹے کو گھر کے کمرے میں 28 سال تک قید رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بازیاب کیا جانے والا شخص خاتون کا بیٹا ہے جس پر زخم کے نشان ہیں اور تقریباً سارے دانٹ ٹوٹے ہوئے ہیں۔ ناقص غذائیت کے باعث اس کی حالت بھی خراب ہے۔

پولیس کے ترجمان اولا آسٹرلنگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ بیٹے کو جو اب 41 سال کا ہوچکا ہے، کو جنوبی اسٹاک ہوم کے نواحی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں 28 سال سے بند رکھا گیا تھا۔

پڑوسیوں سے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ انہوں نے صرف ماں کو دیکھا ہے جبکہ بیٹے کے وجود سے وہ لاعلم تھے۔