سعودی وزیرمملکت خارجہ امورعادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کسی کو قتل کرنے کی منظوری نہیں دیتا۔
ایرانی وزیرخارجہ کےبیان پرردعمل سعودی وزیرمملکت خارجہ امورعادل الجبیر نے کہا کہ جوادظریف نےایران کےسارےمسائل پرسعودی عرب کوموردالزام ٹھہرانےکی کوشش کی۔
عادل الجبیر نے لکھا کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کےقتل پربھی سعودی عرب کی جانب انگلی اٹھائی گئی، مگر سعودی عرب کسی کو قتل کرنے کی منظوری نہیں دیتا۔
It is not the policy of Saudi Arabia to engage in assasinations; unlike Iran, which has done so since the Khomeini Revolution in 1979. Ask us, and ask many other countries who have lost many of their citizens due to Iran’s criminal and illegal behavior!
— Adel Aljubeir عادل الجبير (@AdelAljubeir) December 1, 2020
جواد ظریف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ سعودی عرب میں سہ فریقی ملاقات اور نیتن یاہو کے بیانات سمیت مائیک پومپیو کے دورہ ریاض، ان سب کے تانے بانے اس سازش کی نشاندہی کرتے ہیں جو کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی میں محسن فخریزادہ کی شہادت کی صورت میں سامنے آئی۔
عادل الجبیر نے ایرانی وزیرخارجہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ ’’اگر ایران میں کوئی زلزلہ یا سیلاب آتا ہے تو سعودی عرب ہی کو ان کا ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے۔‘‘