‘نواز اور زرداری پر اللہ کا عذاب آتے دیکھا، یہ ہمارے لیے عبرت ہے’

137

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حرام کا پیسااللہ کی لعنت ہے، نوازشریف اور آصف زرداری پر اللہ کا عذاب آتے دیکھا ہے یہ ہمارے لیے عبرت ہے۔

گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کو 30 سال سے جانتا ہوں اللہ کا ان پر عذاب نازل ہوتے دیکھا ہے،انہیں دیکھ کر ہمیں عبرت لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر کبھی لندن اورکبھی دبئی جاتے ہیں، ذہنی دباؤانسان کوسب سےزیادہ نقصان پہنچاتاہے اسٹریس دیکھنا ہے تو کل اسحاق ڈار کی شکل دیکھ لیتے،اسحاق ڈار جھوٹ پر جھوٹ بول رہا تھا، سب دیکھ رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چوری بچانے کے لیے جلسے کررہے ہیں،کورونا سے لوگ مرررہے ہیں اپوزیشن جلسے کررہی ہے، گزشتہ دنوں جون کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے صحت کارڈ لےکر آرہے ہیں، 10 لاکھ روپے تک لوگ کسی بھی اسپتال میں فری علاج کرا سکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ایک نئی روایت قائم کرے یہاں احساس پروگرام لے کر آرہے ہیں احساس پروگرام کی سب سے زیادہ ضرورت  یہاں ہے،  گلگت بلتستان میں سیاحت کوفروغ دیں گے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سستے قرضے دیئے جائیں گے، قرضوں سے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔