شہباز شریف اور حمزہ کی پرول میں توسیع کا فیصلہ

171

لاہور: پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی آج ختم ہو رہی تھی جس میں پنجاب حکومت نے ایک روز کے لیے توسیع کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرول میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔ تاکہ دونوں شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔