ا?ئر عر?ب?? ن? پا?ستان ??لئ? اپن? پروازو? ?? دائر? ?ار م?? توس?ع ?رد?

202

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ایئر عریبیہ نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کے دائرہ کار میں توسیع کرتے ہوئے فیصل آباد کیلئے پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل علی نے کہا کہ ایئر عریبیہ پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بہترین خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ کے مسافروں کو فضائی سفر کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور فیصل آباد کے روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و تجارتی تعلقات میں بھی اضافہ ہو گا۔ فیصل آباد کیلئے فضائی سروس 25 اکتوبر سے شروع ہو گی۔