جنوبی افریقی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔
کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم 130پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہے۔آسٹریلیا دوسرے اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔
ٹیسٹ کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں ، ویسٹ انڈیزآٹھویں ، بنگلادیش نویں اور زمبابوے ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔