سمندر? طوفان ?? باعث ?راچ? م?? آج بارش ?ا ام?ان

446

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اشوبھا کراچی کےجنوب میں560 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے ۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے تاہم طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ کم دباؤ کے باعث طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب ہونے کا امکان ہے ۔

سمندری طوفان اشوبھا کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،سجاول،میرپورخاص میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران 30 سے40 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسےہوائیں بھی چلیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی ساحلی پٹی پر دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کرتے ہوئے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں شکار کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ شہریوں کوسمندر میں نہانے سے بھی منع کردیا ہے ۔