پان? ?? ?م? ترق? پذ?ر ممال? ?? ل?? ب?ا مسئل? ??، نوازشر?ف

167

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پانی زندگی اور ماحولیات کی بقا کے لیے اہم عنصر ہے، دنیا کے لاکھوں افراد تک پانی کی دستیابی نہیں جب کہ پانی کی کمی ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا مسئلہ  ہے۔

دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس “واٹر فارلائف”سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پانی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، پانی کی دستیابی کے لیے خطے میں تعاون اور اعتماد سازی ہونی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ پانی کے موثر استعمال پر بھی ہمیں توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

انہوں نے پانی کے مسئلے پر کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ پانی کے اہداف کے حصول میں یہ کانفرنس مددگار ثابت ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں پانی کےعالمی ایجنڈےپرصدررحمانوف کےویژن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پانی کےشعبے میں سرمایہ کاری بھی عالمی ایجنڈے میں شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی،آبی ذخائر کی دیکھ بھال عالمی ایجنڈے میں شامل ہے۔