?راچ? م?? فائرنگ، ?? ا?س پ? جا? بحق

209

کراچی: لانڈھی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی مجید عباسی شدیدجاں بحق ہوگئے ہیں ۔

پولیس زرائع کے مطابق ڈی ایس پی مجید عباسی پولیس وین میں گھر سے دفتر کے لئے نکلے تو راستے میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جا ںبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔

ایس پی ملیرڈاکٹرنجیب کے مطابق مجید عباسی کو نامعلوم ملزمان نے لانڈھی مظفرآباد کالونی میں نشانہ بنایا فائرنگ کے واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی بھی ہوا۔

ڈی ایس پی مجید عباسی ایس ڈی پی او سائٹ تعینات تھے وہ  اپنے گھر سے دفتر کے لئے نکلے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مجید عباسی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی ایس پی عبد الفتح سانگری کو بھی پچھلے ماہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔