مود? ?ا بنگلاد?ش م?? ب?ان ب?ارت? منف? رو?? ?ا ع?اس ??،پا?ستان

310

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا بنگلا دیش میں بیان بھارتی منفی رویے کا عکاس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا ہے گیا ہے کہ بھارتی حکمران دوسری ریاستوں کےداخلی معاملات میں مداخلت کوقابل فخر سمجھتے ہیں، بھارتی حکمران نہ صرف سانحہ 71میں ملوث تھےبلکہ یو این چارٹر کی خلاف ورزی بھی کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پر امن ملک ہے اور پُر امن انداز میں بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان، ہندوستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے۔

 مودی نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ڈھاکا یونورسٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ ’پاکستان آئے دن ہندوستان کے لیے پریشانی پیدا کرتا ہے اور دہشت گردی کو بڑھاوا دیتا ہے‘۔

نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ ‘دہشت گردی کی سرحدیں نہیں ہوتی اور ہندوستان گذشتہ 40 سال سے اس مسئلے کا شکار ہے۔ اب تک بہت سے مظلوم لوگ ہلاک ہوچکے ہیں تاہم وہ جو اس دہشت گردی سے منسلک ہیں ان کو اور دنیا کو اس سے کیا حاصل ہوا’؟

دوران خطاب انھوں نے طلبہ کو یاد کروایا کہ کس طرح بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی میں ہندوستان نے مداخلت کی تھی۔