ب?ارت? وز?رقانون جعل? ?گر? ??س م?? گرفتار

213

بھارتی وزیر قانون جیتندرسنگھ تومر کو جعلی ڈگری کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی ڈگری کے الزام میں بھارتی وزیر قانون کے خلاف گزشتہ رات آئی ایف آر درج کی گئی جس کے بعد آج صبح ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔جیتندر سنگھ کو حوض خان پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہےجہاں دلی پولیس ان سے جعلی ڈگری سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

جیتندر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے قانون کی ڈگری بہار تلاک منجیھ بھگالاپور یونیورسٹی سے حاصل کی تھی جب کہ مذکورہ یونیورسٹی نے ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈگری پر موجود سیریل نمبر اصلی نہیں اور نہ  ہی ڈگری اور امیدوار کا ریکارڈ یونیورسٹی کے پاس موجود ہے۔