?? ا?س پ? قتل، صدر اور وز?راعظم ?? شد?د مذمت

231

اسلام آباد: کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق ڈی ایس پی مجید عباسی کی شہادت پر صدر اور وزیراعظم نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور فوری قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور فائرنگ میں ملوث مجرموں کو جلد سےجلد گرفتار کرتے ہوئے انصاف کے کٹہرے میں لا یاجائے ۔

وزیراعظم نے شہید ڈی ایس پی کے اہل خانہ سے دل تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کے لئے دعا کی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی ۔

دوسری جانب صدر پاکستان نے بھی شہید ڈی ایس پی مجید عباسی کے قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائےگی ۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے واقعی کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ ادراروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے