دوبار? بلد?ات? انتخابات ?رانا ?وئ? ???ل ن???، چ?ف ال??شن ?مشنر

205

چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانا کوئی کھیل نہیں ہے، الیکشن کے روز کے پی کے پولیس پولنگ عملے کا ساتھ دینے کے بجائے کسی اور کے ہاتھوں کھیلتی رہی۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس  (ر) سردار رضا نے صوبے میں دوبارہ انتخابات کرائے جانے کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے روز پولیس انتظامیہ کے کنٹرول میں تھی جس نے الیکشن کمیشن کا ساتھ نہیں دیا جب کہ انتظامیہ کی جانب سے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی اس لئے ری الیکشن کرانے والوں کا علاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کرانا کوئی گڈا گڈی کا کھیل نہیں ہے، انتخاب کےدن خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول نہیں تھی اور جس دن بلدیاتی انتخابات ہوئےخیبر پختونخوا پولیس کی آنکھیں بند تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوکری خدا کے ہاتھ میں ہے کسی خٹک ، بنگش یا سیدکے ہاتھ میں نہیں۔