مر?خ پر اترن? ?ا تجرب? نا?ام ?وگ?ا

257

نیویارک: امریکی خلائی ادارے ناسا کا مستقبل میں مریخ پر اترنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ، ہیلیئم سے بھرے گئے غبارے کا پیراشوٹ وقت پر نہ کھل سکا اور بحر الکاہل میں جا گرا۔

ناسا کے ترجمان کبرلی نیوٹن نے شوشل میڈیا  پیغام میں کہا کہ غبارے کو امریکی ریاست ہوائی کا کے جزیرے سے چھوڑاگیا ، طشتری کی شکل کا یہ غبارہ مریخ کی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی فیل ہوگیا ۔

فیل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے ک مطابق مریخ میں پہنچنے کے بعد اس کی رفتار کو کم کیا جانا تھا تاکہ یہ باآسانی مریخ کی سطح پر آسانی سے اتر سکے مگر عین وقت میں پیراشوٹ جزوی طور پر کھلا جس کے نتیجے میں تمام چیزیں سمندر میں جاگریں ۔

یادرہے کہ ایک سال قبل بھی اسی قسم کے واقعے میں پیراشوٹ کے نہ کھلنے سے غبارہ سمندر میں جا گرا تھا ۔

ناسا ترجمان نے تجربے کے فیل ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھاکہ 2030 میں مریخ جانےکے مشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔