پنجاب م?? بلد?ات? انتخابات س?قبل عام انتخابات ?وجائ?? گ?،عمران خان

202

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2015کو الیکشن کا سال قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی عام انتخابات ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ن لیگ نے پری پول دھاندلی کی اور امپائروں کو ساتھ ملا کر الیکشن لڑا جب کہ انتخابات سے قبل وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے 47ارب کا پیکچ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے 2حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار جیتے ہوئے ہیں لیکن اب تک نتہجے کا اعلان نہیں کیا گیا ، بلتستان میں ڈھائی ہزار لینے والا امیدوار کامیاب قرار پاتا ہے لیکن معلوم نہیں کہ ڈھائی ہزار ووٹ گننے میں اتنی تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔

بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا،جن سے ٹیکس لیا جاتا ہے ان پر مزید ٹیکس عائد کردیے گئے جب کہ ٹیکس میں کمی کرکے غریب کو فائدہ پہنچایا جاسکتا تھا لیکن ڈیزل،سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی شرح  میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔