?راچ?، سنگدل باپ ?? ?ات?و? ب??ا قتل، دوسرا زخم?

268

کراچی میں کورنگی کے علاقے آر ایریا میں سوتیلے باپ نے دوبیٹوں کو ہتھوڑے مار کر زخمی کردیا

علاقے مکینوں  کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جہاں نشے کے عادی باپ نے پیسے مانگنے پر اپنے دوکمسن بچوں کو ہتھوڑوں کے وار سے زخمی کردیاتھا ۔

زخمی بچوں کو فوری طور پر این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج آج بروز منگل ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جاں بحق بچے کی عمر ساڑھے تین سال بتائی جاتی ہے جبکہ دوسرا بیٹا جس کے عمر سات سال کے قریب ہے اسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں ۔

اسپتال زرائع کے مطابق دونوں بچوں کے سر میں شدید زخم آئے تھے جس کے باعث ان میں خون کی کمی واقع ہوگئی تھی آج دوران علاج ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعہ میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ظالم باپ کی تلاش شروع کردی ہے اور اسکی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہیں۔