ا?م ??وا?م خوف ن? پ??لائ?،مرض? س? عوام ?و وو? ?الن? د?،عمران خان

317

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم خوف کی فضانہ بنائے اور عوام کو اپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے دے، پرامن ماحول میں شفاف انتخاب کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،پولنگ کے دوران رینجرز خوف کا ماحول نہ بننے دے۔
کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 246کا ضمنی الیکشن کراچی کے مستقبل کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہےیہ الیکشن کراچی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ 25سالوں سے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا گیا،بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور جرائم میں اضافہ ہوا جب کہ اردو بولنے والوں کو محدود کردیا گیا لیکن اب پڑھے لکھے لوگوں کو آگے آنا ہوگا ۔
عمران خان نےبتایا کہ جماعت اسلامی سے بات ہوئی لیکن لگتا ہے وہ بھی میچ کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہےجماعت اسلامی بھی میچ کھیل لے۔ان کا مزید کہنا تھا اگر گھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنے تو الیکشن کمیشن کو شکایت کریں گے۔ الیکشن کمیشن پر منصفانہ الیکشن کروانے کیلئے دباو ہے۔ پولنگ اسٹاف کو غیر جانبدار رہنا ہو گا۔