وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیاں کے مسلمانوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کی جائی گی اور امداد کی رقم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ذریعہ روہنگیاں کے مسلمانوں تک پہنچائی جا ئی گی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے روہنگیاں کے مسلمانوں سےمتعلق کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی تجاویزمنظورکرلیں ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو خط لکھیں گے جس میں وہ اقوام متحدہ کو روپنگیاں کے مسلمانوں کو درپیش مسائل اور انکے بحران کے متعلق آگاہ کریں گے۔