وز?ر اعظم نواز شر?ف ?? تاج? صدر س? ملاقات

432

وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدر سے ملاقات کی  جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوشنبے میں وزیر اعظم نواز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماو نے پاکستان تاجکستان کے مابین تجارتی، اقتصادی، سیاحتی اور ثقافتی راہ ہموار کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لئے طریقوں اور دوطرفہ  دلچسپی کے امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے تاجک صدر امام علی رحمن کا آرمی پبلک اسکول کے طلباء و اساتذہ کو تاجکستان مدعو کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

prime-minister-1

تاجک صدر امام علی رحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاسا 1000 منصوبے کی حمایت کرنا نہایت احسان مندانہ اقدام ہے تاجکستان جلد اس منصوبے کی تکمیل چاہتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ انیس سو نوے سے اب تک پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ہونے والے 40 سے زائد معاہدے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات تاجکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے جس کو مزید بہتر بنانے کے لئے پاکستانی وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Prime-minister-3

دورہ دوشنبے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے تاجکستان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے اور دورہ دوشنبے اس سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

پریس کانفرنس میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف 20 نکاتی ایکشن پلان پرعمل پیرا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون میں بہتری سے دہشتگردی،منشیات فروشی اوردیگرجرائم کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔