چ?ن: نقل ?? رو? ت?ام ?? لئ? ?رون ?ا استعمال شروع

220

چین کے تعلیمی اداروں میں امتحانات میں نقل اور دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

چین کے وسطی صوبہ ہینان کے لاﺅیانگ نامی شہر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کے امتحانات میں نقل اور دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا گیا۔

چینی ذرائع ابلاغ نے محکمہ تعلیم کے حکام کے حوالہ سے بتایاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے ہونے والے امتحانات میں بڑھتی ہوئی نقل اور دھوکہ دہی کی روک تھام میں اب 500 میٹرز کی بلندی پر پرواز کرنے والا ایسا ڈرون استعمال کیا جائے گا جوکہ ہر قسم کے سگنلز کا نہ صرف پتہ چلائے گا بلکہ ضرورت پڑنے پر سگنلز روک دے گا تاکہ دوران امتحان طلباءوائرلیس نما آلات استعمال کر کے نقل یا دھوکہ دہی نہ کر سکیں۔

لاﺅیانگ کے ریڈیو سپر ویژن اور ریگولیشن بیورو کے حکام نے بتایاکہ سگنلز کا پتہ چلانے والے ڈرون کی مالیت لاکھوں ڈالر ہے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ شہری بلند و بالا عمارات سے بھی اونچائی پر جا کر سگنلز سکین کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں ان دنوں 90 لاکھ طلباءو طالبات داخلہ کے امتحانات دے رہے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نقل اور دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔