بنگل? د?ش ن? ا?? اور س?اس? ر?نما ?و سزائ? موت سناد?

218

بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے اسلامی رہنماؤں کی پھانسی کا سلسلہ جاری ہے کورٹ کی جانب سے سیاسی رہنما سید علی حسن کو سزائے موت سنادی گئی ہیں ۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سید حسن علی کوعدالت کی جانب سے جنگی جرائم کی چھ دفعات کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل آف بنگلہ دیش نے ملیشیاء رضاکار کے سربراہ پر27 سمتبر کو کشور گنج کےعلاقے شملیہتی گاؤں میں 12 ہندوؤں کے قتل عام کا ذمے دار بھی قرار دیا گیا تھا۔

عدالت کی جانب سے یہ سزا سید حسن علی کی غیر موجودگی میں سنائی گئی۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی عدالت نے حسن علی کو مفرور مجرم بھی قرار دےدیاہے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انٹرپول کے زریعے انہیں فوری طور پر بنگلہ دیش لایاجائے سید حسن علی ان دنوں خلییجی ریاست میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ سید حسن علی کو 1971 کی جنگ میں پاکستان آرمی کا ساتھ دینے پر بھی مورد الزام ٹہرایا گیا وہ اس جنگ میں رضاکار ملیشیاءنامی تنظیم کے سربراہ تھے اور پاکستان آرمی کے ساتھ ہندوستان کی فوج سے نبردآزما تھے

بنگلہ دیش کی حکومت انیس سو اکہتر کی جنگ میں پاکستان کا ستھ دینے والے اٹھارہ سے زائد رہنماؤں کو پھانسی دے چکا ہے جن میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر پروفیسر غلام اعظم ، محمد قمرالزماں اور عبدالقادر بھی شامل ہیں ۔