کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈی ایس پی مجید عباسی کے قتل پر آئی جی سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن سمیت مقامی تھانے کے پولیس افسران کو معطل کردیا۔
گزشتہ روز دہشتگرانہ کارروائی میں جاں بحق ہونے والے مجید عباسی کے قتل پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایکشن کرتے ہوئے شاہ لطیف تھانے کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او،ایس آئی او اور ہیڈ محررکو معطل کردیا جب کہ معطل افسران کو شوکازنوٹس بھی جاری کیا ہے۔
منگل کی صبح ڈی ایس پی مجید عباسی کوگھات لگائے نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔